واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلن 4روزہ دورے پر چین پہنچ گئیں جہاںوہ چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیںکریںگی۔ امریکی وزیر خزانہ کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانا اور کشیدہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یلن چینی حکام سے امریکا چین رابطے بڑھانے اور غلط فہمیوں کو ختم کرنے پر بات چیت کریں گی۔ اس کے علاوہ عالمی معیشت، قرضوں کے بوجھ، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر مسائل پر تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔