تہران (این این آئی)ایران نے برطانیہ کی جانب سے تہران پر عائد کی جانے والی تازہ اقتصادی پابندیوں پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں برطانوی ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں تخریب اور مداخلت کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مکتوب حوالے کیا۔وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تہران میں برطانوی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز ازابیل مارچ کو دفترخارجہ میں میں طلب کیا گیا۔