کراچی(نیوزڈیسک) فاسٹ فوڈ چین میکڈو نلڈز کے ریستوراں نے سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد سپلائی کی کمی اور معیار کے خدشات کی وجہ سے بھارت کے کئی حصوں میں اپنے برگروں سے ٹماٹر نکال دیے ہیں۔کچھ خطوں میں خوردہ قیمتیں اب بھی زیادہ ہونے کے ساتھ، روایتی بھارتی کھانوں کی ہول سیل قیمتیں ایک ماہ میں 288 فیصد بڑھ کر گزشتہ روز 140 روپے (1.7ڈالر) فی کلوگرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں،جبکہ پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 96 روپے ہے، جس نے بہت سے لوگوں کو کھپت میں کمی پرمجبور کردیا ہے۔