• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خشک ماحول سے پانی جذب کرنے والا ہائیڈروجیل تیار

اس ترقی یا فتہ دور میں سائنس داں حیران کن چیزیں تیار کرنے میں سرگرداں ہیں۔ اس ضمن میںامریکی وں نے ایک ایسا ہائیڈروجیل بنایا ہے جو خشک ترین ماحول کے اندر بھی ہوا سے ریکارڈ مقدار میں نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے جذب کرنے کی یہ انقلابی صلاحیت ہائیڈرو جیل کو بڑی مقدار میں لیتھیئم کلورائیڈ کے ساتھ ملا کر حاصل کی۔ لیتھیئم کلورائیڈ نمک کی ایک ایسی قسم ہوتی ہے جو انتہائی زبردست خشکاندہ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ 

جیل میں مجذوب ہونے کے بعد پانی کو گرم ، کنڈینس کیا جاسکتا ہے اور انتہائی شفاف پانی کے طور پر اکٹھا بھی کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا مواد بڑے پیمانے پر کم وقت میں تیار کیا جاسکتا ہے اور خشک علاقوں میں پینے کے پانی کی ذریعے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں اس مٹیریل کو ایئر کنڈیشننگ یونٹ میں لگا کر توانائی کو بچایا اور نمی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

ہائیڈرو جیل پچھلے کئی سالوں سے بطور خشکاندہ مواد کے طور پر استعمال کیے جا رہے ہیں ،کیوں کہ یہ پھول جاتے ہیں اور بڑی مقدار میں مائع جذب کر سکتے ہیں۔ محققین کی ٹیم نے ہائیڈروجیل کا ایسے نمک کے ساتھ مرکب بنایا جو نمی بشمول آبی بخارات جذب کرنے میں مؤثر ہوتے ہیں۔ اس اثنا میں لیتھیئم کلورائیڈ ایسے نمک کے طور پر سامنے آیا جو اپنے وزن سے 10 گُنا زیادہ نمی جذب کر سکتا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید