مانچسٹر(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل کے والد ملک خلیل احمد پاکستان جڑانوالہ آبائی شہر میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مانچسٹر کی مرکزی جامعہ مسجد وکٹوریہ پارک میں ان کے ایصال ثواب کیلئے ختم قران پاک کی محفل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی یوکے کے صدر ملک عمران خلیل کے والد کے ایصال ثواب کی محفل میں سینئر رہنما پی ٹی آئی صاحبزادہ جہانگیر، بزنس مین انیل مسرت کلیم کموکا، ناصر میر، امیر عباس شاہ، رانا عبدالستار، آصف بٹ، اظہر صدیق، اقبال صدیقی، زاہداقبال، علامہ سعید ہاشمی، چوہدری نصیر ساہیوالی، حاجی مقصود، تنویر احمد، ملک محسن، چوہدری ہارون کھٹانہ، آصف خان، محمد زبیر، سید قیصر بخاری، عدیل چوہدری،سید خالد شاہ، شوکت قریشی سمیت پی ٹی آئی و دیگر کمیونٹی کے سرکرہ افراد شریک ہوئے ۔علامہ شاہ جہاں مدنی نے زندگی اور موت کے فلسفے پر روشنی ڈالی اور دین اسلام کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ۔پی ٹی آئی یوکے کے صدر ملک عمران خلیل نے محفل قران خوانی میں شریک ہونے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ صاحبزادہ جہانگیر نے بھی ملک عمران خلیل سے اظہار تعزیت کی۔علامہ ضیا ہاشمی نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبرو جمیل عطا کرے۔