• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوش علاقوں سے کسٹمز کے 2 افسران پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع ساؤتھ کے پوش علاقوں سے کسٹمز کے2 افسران پر اسرارطور پر لا پتہ ہوگئے۔ متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے ان افسران کی تلاش شروع کردی۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی کسٹمز انفورسمنٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات2افسران طارق محمود اور یاور عباس لاپتا ہوگئے، وہ کل شام سے کسی کے رابطے میں نہیں ہیں،ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری محکمے کسٹمز افسران کی تلاش میں مصروف ہیں، امید ہے کہ جلد ہی ان کی بازیابی کی اطلاع مل جائے گی،لاپتا افسران کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں افسران جمعہ سے لاپتا ہیں،اس سلسلے میں ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ہ کسٹم انفورسمنٹ سپرنٹنڈنٹ طارق محمود اور یاور عباس کل رات سے لاپتہ ہیں ،کسٹمز افسران کے اچانک لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی ہے ، کسٹم افسر عام تھیہم نے پولیس سے رابطہ کیا ہے کہ ہمار ے افسران لاپتہ ہیں ، ایس ایس پی ساؤتھ کا اس حوالے سےکہناہے کہ معاملے کو تمام پہلوؤں سے دیکھ رہے ہیں ، ڈی آئی جی نے کہا کہ یاور عباس اور طارق محمود کے اہلخانہ نے ڈیفنس اور گذری تھا نےسے رابطہ کیا ہے ، ایس ایس پی کے مطابق پہلے ایک افسر طارق محمود کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ، اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے کسٹم افسر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افسران کے دفاتر اور رہائش علیحدہ ہیں ،معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے ۔ ،کسٹمز افسران نے دونوں افسران کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ،دریں اثنا کسٹمز ترجمان نے کسٹمز انفورسمنٹ کے زیر کنٹرول منشیات چوری کے واقعے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی واقع نہیں ہوا ،دوسری جانب چیف کلکٹر کسٹمز یعقوب ماکو کا موقف ہے کسٹم انفورسمنٹ سپرنٹنڈنٹ طارق محمود کے لاپتہ ہونے کا کلکٹر انفورسمنٹ نے بتایا ہے، معاملہ کیا ہے کسٹم آفیشل کیوں لاپتہ ہوا ہے اسکو دیکھ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید