اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فاطمہ جناح کی 56ویں برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح دو قومی نظریہ کی حمایت اور برطانوی راج کی شدید مخالفت کرتے ہوئے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا، انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح نے پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن کی مشترکہ بنیاد رکھی جس نے نو تشکیل شدہ ملک میں خواتین تارکین وطن کی آباد کاری میں اہم کردار ادا کیا۔ پوری قوم فاطمہ جناح کو پاکستان کیلئے تحریک آزادی اور بعد ازاں ملک کی بحالی کیلئے نمایاں خدمات پر سلام پیش کرتی ہے۔