• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PTI کی طرح مجھے بھی ضمانت دی جائے ، پرویز الٰہی

لاہور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ انہیں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی طرح ضمانت دی جائے ‘جیل کا عملہ سہولیات دیکر تصاویر کھینچتا ہے اور سامان لے جاتا ہے‘مجھے بی کلاس فراہم نہیں کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے پر ایڈیشل چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو 11جولائی کو طلب کرلیا۔ جسٹس امجد رفیق نے پرویزالٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ پرویز الہی نے عدالت کو بتایا کہ اشیا کے ساتھ تصاویر اتار کر واپس لے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید