اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکا میں اپنے ایک ہفتے کی نجی مصروفیات ختم کرنے کے بعد اپنی منصبی ذمہ داریاں شروع کردی ہیں اور منگل کو انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سمیت مذہبی منافرت پھیلانے والے واقعات پر انسانی حقوق کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا۔ تاہم خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی تاحال سرکاری مصروفیات منظرعام پر نہیں آئیں۔