اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات پر حملہ ہے،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیابھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ہمیں نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کو بھڑکانے کی کوششوں پر نظر رکھنی چاہیے،ہمیں نفرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنا چاہیے ۔ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے زیراہتمام مباحثہ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی مسلم ملک قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دے سکتا۔