لاہور(کورٹ رپورٹر) پیپلز لائرز فورم کے افتخار شاہد ، خالد ہاشمی ، سید نوید الحسن ودیگران نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے مرکزی چیئر مین سردار لطیف کھوسہ نےپارٹی موقف سے ہٹ کر عوام دشمن بیانیہ پیش کیا ، انکی جگہ نیئر حسین بخاری کو پیپلز لائرز فورم کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے اپیل کرتے ہیں کہ پیپلز لائرز فورم کی صفوں میں جو ڈائنامائٹ نصب کئے جا رہے ہیں اسکا فوری نوٹس لیں ۔