لندن( نیوز ڈیسک )برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ اخبار ’الشرق الاوسط‘ کے مطابق اس ڈیل کے ذریعے اسرائیلی روسی محقق خاتون ایلزبتھ سرکوف کی رہائی عمل میں لائی جائے گی۔اغواکاروں نے خاتون محقق کو عراق سے اغوا کیا اور ایران پہنچا دیا تھا۔