• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبکار اب مل بھی گئی تو پرویز الٰہی کی رہائی نہیں ہوگی، سپرنٹنڈنٹ جیل

لاہور(آئی این پی) پرویز الٰہی کی رہائی کے معاملہ پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی سے معذرت کر لی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن ٹیم کو بھی مطلع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 5 بجے کے بعد جیل میں گنتی کا عمل شروع ہو جاتا ہے، 5 بجے کے بعد جو بھی روبکار جیل حکام کو موصول ہو گی اس پر رہائی نہیں ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک پرویز الٰہی کے وکلا روبکار لے کر کیمپ جیل نہیں پہنچے، عدالت نے پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا تھا، پولیس کی بھاری نفری گزشتہ 5 گھنٹوں سے جیل کے باہر موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید