ہالی ووڈ کے معروف ورسٹائل اداکار میٹ ڈیمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ تھراپی میں حصہ لیں گے لیکن کرسٹوفر نولن نے انہیں موقع نہ دیا۔
حال ہی میں کرسٹوفر نولن کی ریلیز ہونے والی نئی فلم 'اوپن ہائیمر' میں میٹ ڈیمن بھی شامل ہیں۔
میٹ نے ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سننے میں ایسا لگے گا میں گھڑ رہا ہوں لیکن دراصل یہی سچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ سے بہت تفصیلی بات چیت میں یہ طے کیا تھا کہ میں کام سے وقفہ لے رہا ہوں لیکن یہ اس بات سے مشروط ہے کہ کرسٹوفر نولن مجھے کسی فلم کی پیشکش نہ کردے۔
میٹ ڈیمن کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ نولن اس پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے کیونکہ وہ کبھی نہیں بتاتا، وہ ہمیشہ اچانک سے آپ کو کال کرتا ہے۔
یاد رہے کہ میٹ ڈیمن نے نولن کے ساتھ سب سے پہلے 2014 میں 'انٹراسٹیلر' میں کام کیا تھا۔