• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں قیمت آسمان پر، بھارتی خاتون نے دبئی سے ٹماٹر منگوالیے

بھارت میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، جس کے بعد بھارتی خاتون نے دبئی سے ٹماٹر منگوا لیے۔

بھارتی خاتون نے دبئی سے واپس آنے والی بیٹی سے 10 کلو ٹماٹر لانے کی فرمائش کردی۔ بیٹی نے سپر اسٹور سے ٹماٹر خرید کر سوٹ کیس میں بھرے اور اڑان بھر کر بھارت پہنچ گئی۔

بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت کو پر لگنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 445 فیصد اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹماٹر کی قیمتیں خراب موسم کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں جس کا پیٹرول سمیت دیگر ضروری اجزاء کی قیمتوں سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور گزشتہ ماہ معمول سے زیادہ گرم درجہ حرارت نے ٹماٹر کی پیداوار کو متاثر کیا جس کی وجہ سے اس سال قیمتوں میں 5 گنا اضافہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹماٹر عام طور پر جون اور جولائی کے مہینوں میں مہنگے ہوجاتے ہیں لیکن اس سال ان کی قیمت کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120 روپے ہے جو کہ سال کے آغاز میں 22 روپے تھی جبکہ پیٹرول کی قیمت 96 روپے فی لیٹر ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید