برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے روس اور شام کی فوجی معاونت پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ روسی اخبار کے مطابق یورپی یونین نےبیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کے لیے نئےفریم ورک کا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک سے ایران پر بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کی تیاری اور پیداوار میں استعمال ہونے والے اجزا کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بیان میں کہا کہ یورپی یونین کی کونسل نے یوکرین کے خلاف روس کو ڈرونز اور شامی حکومت کی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مدد پر6ایرانی افراد کو پہلے سے موجود پابندیوں کی دو فہرستوں میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔