کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد ایک خاتون نے دبئی سے ٹماٹر منگوا لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خاتون نے دبئی سے آنے والی بیٹی سے 10 کلو ٹماٹر لانے کی فرمائش کر دی، بیٹی ٹماٹروں سے بھرے سوٹ کیس لے کر بھارت پہنچ گئی۔خیال رہے کہ بھارت میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی فوڈ چین نے بھی اپنے مینیو سے ٹماٹر نکال دیے تھے۔علاوہ ازیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے سے تعلق رکھنے والا کاشتکار تکا رام بھاگوجی اور اس کے خاندان نے ایک ماہ کے اندر ٹماٹر کے 13 ہزار سے زیادہ کریٹ فروخت کرکے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما لیے۔جبکہ بنگلور میں پولیس نےٹماٹروں کی لوٹ مار کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔