کیف (نیوزڈیسک) یوکرین پر روس کے فضائی حملوں میں چینی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔روس نے جنوبی یوکرین کے شہروں پر فضائی حملے کیے ، علاقائی گورنر اولیح کیپر نے تصویر شیئر کی جس میں اوڈیسا میں قائم چینی قونصل خانے کی ایک کھڑکی ٹوٹی ہوئی نظر آرہی ہے۔یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے۔ 19ڈرونز کے ذریعے 19 میزائل داغے، 5میزائل اور 13ڈرون گرا دیے گئے اوڈیسا میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا جبکہ 8افراد زخمی ہوئے۔میکولائیو میں 19افراد زخمی ہوئے۔