شکر گڑھ (نامہ نگار ) بھارت نے پانچ روزہ بندش کے بعد گزشتہ روز کرتارپور راہداری کھول دی ۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتار پور کے مطابق بھارت سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستانی حکام نے آنے والے یاتریوں کا استقبال کیا۔ بھارت یاتریوں نے گورودورہ کے درشن اورراہداری کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کرتار پورراہداری کھلوانے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔ بھارت نے سیلابی صورتحال کو جواز بنا کر گزشتہ 5 روز سے راہداری بند کر رکھی تھی ۔