کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کا بہیمانہ قتل دہشت گردی ہے، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلم ابڑو سمیت سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کی۔