• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع پشین کی کامیاب تنظیمی کانفرنسز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ضلع پشین کی کامیاب تنظیمی کانفرنسز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،منظم سیاسی تنظیم کے ذریعے ضلع پشین میں پارٹی مزید فعال ومنظم ہوگی ، پشین تاریخی طور پر پشتونخوامیپ کے سیاست کا مرکز رہا ہے ، پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع پشین کے طلباء ،نوجوانوں کے قومی سیاسی شعور میں اضافے اور انہیں قومی تحریک کی صفوں میں شامل کرنے کیلئے بہترین رہنمائی کا کردار ادا کرتی رہیگی ۔ سینکڑوں ابتدائی ، درجنوں علاقائی، تحصیل یونٹوں کی کامیاب کانفرنسز اور ضلع پشین کی کامیاب کانفرنس پر پارٹی ضلع پشین کے ضلعی ایگزیکٹوز اور تمام کارکنوں داد تحسین کے مستحق ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک، آفس آرگنائزر عظیم افغان، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی، ثقافت آرگنائزر طیب خان،ڈپٹی آرگنائزرز ہارون موسیٰ خیل،زبیر ترین، ڈاکٹر زبیر خلجی، خوشحال خان کاکڑ، شریف دومڑ، سید وہاب آغا،بشیر افغان،ڈاکٹر دلبر ازل، امین اچکزئی، ایاز شیرانی، صدیق مندوخیل، ضلع پشین کے آرگنائزر ایمل خان ترین ، سینرء ڈپٹی آرگنائزر رحیم کاکڑ ودیگر آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے ایک بیان میں کیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع پشین کی کامیاب کانفرنس اور عمر خان ترین کو ضلع سیکرٹری جبکہ واجد وطن پال ، حاجی اکبر بادیزئی ، ملک منظور اچکزئی ، اکرم خان بوستانی کو سینئر معاونین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور بجاء طو رپر امید کا اظہار کرتی ہے کہ پارٹی ضلع پشین میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں کی رہنمائی کرینگے اورایک بہترین سیاسی کارکن کی تربیت کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا سٹوڈٹنس آرگنائزیشن پشتونخواملی عوامی پارٹی کے شانہ بشانہ ہر قومی ، سیاسی ، جمہوری تحریک میں رہی ہے جس نے جدوجہد کی اس راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور نہ کریگی۔ بیان میں طلباء سے اپیل کی گئی کہ وہ ایسے طلباء کے نام پر نام نہاد تنظیموں میں اپنا وقت ضیاع کرنے کی بجائے طلباء کی حقیقی تنظیم پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا حصہ بنیں۔جس ہمیشہ ہر موقع پر طلباء کے تمام آئینی ، جمہوری حقوق کیلئے نہ صرف آواز بلند کی بلکہ اس کیلئے عملی طور پر جدوجہد کررہی ہے اور تعلیمی اداروں کے اعلیٰ معیار اور بہتر تعلیم کے حصول اور اس کی فراہمی کیلئے پشتونخوا ایس او کی کاوشیں تمام طلباء، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے ملازمین اس سے بخوبی آگاہ ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید