اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بحراسود میں گندم کی نقل و حمل رکنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلامو فوبیا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔