لندن (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئر مین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ پر لندن میں چوہدری نثار جوائنٹ سیکرٹری گریٹر لندن کی طرف سے تقریب منعقد کی گئی جس میں چوہدری سجاد نذیر سیکرٹری انفارمیشن گلف اور سابق سینیٹر خواجہ اکبر ممبر CEC نے خصوصی شرکت، تقریب میں شرکانے آصف زرداری کی درازی عمر کیلئے دعا کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔محرم الحرام کے احترام کی وجہ سے سالگرہ سادگی سے منائی گئی، فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز اور نائب صدر پیپلزپارٹی برطانیہ ریاض کوہمروی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ شہید بینظیر بھٹو، شہید کارکنان اور ملک مہربان سیکرٹری جنرل ساوتھ زون کی والدہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ مہمانان خواجہ اکبر اور چوہدری سجاد نذیر نے کہا کہ ہم چوہدری نثار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دوستوں کو اکٹھا کرکے ثابت کیا کہ پیپلزپارٹی ایک خاندان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نو مئی کی گھناؤنی سازش کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اپنی ریاست اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ آئندہ دور پیپلزپارٹی کا ہوگا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم پاکستان ہوںگے اور پھرسے عوامی اور جمہوری دور کا آغاز ہوگا۔ فوکل پرسن وزارت اوورسیزپاکستانیز اور صدر پیپلزپارٹی یوکے محسن باری نے کہا کہ پاکستان کےآئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔ پی ڈی ایم کی حکومت بنانے کا سہرا آصف علی زرداری کو جاتا ہے، اگر وہ یہکام نہ کرتے تو مشکلات آسکتی تھیں۔ قائمقام صدر پیپلزپارٹی یورپ ابرار میر نے پیپلزپارٹی گریٹر لندن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مہمان نوازی کو دوسری جماعتیں بھی مانتی ہیں اور ہم بھٹو ازم اور جمہوریت کو ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن سمجھتے ہیں۔ فوکل پرسن وزارت اوورسیزپاکستانیز اور صدر PYO یورپ آصف علی خان نے کہا کہ ہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے اندر اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری گریٹر لندن میزبان چوہدری نثار نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم دیار غیر میں بیٹھ کر پاکستان کی ترقی کیلئے عملی اقدام کرتے رہتے ہیں جس ملک میں جمہوریت نہ ہو وہاں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آسکتا، انہوں نے چند اشعار سنا کر حاضرین کو محظوظ بھی کیا۔ کونسلر زاہدہ نوری، ملک مہربان جنرل سیکرٹری ساوتھ زون، چوہدری طارق کالس صدر پیپلزپارٹی نارتھ ویسٹ، چوہدری نذیر صدر پیپلزسوسائٹی ماڈل ٹاؤن لاہور، ایڈووکیٹ رشید بودلا، رفاقت چوہدری نائب صدر PYO یوکے نے بھی خطاب کیا اور آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ شاہد کیانی، اسد چوہدری اور ایڈووکیٹ سلیم بودلا کے علاوہ دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔