کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت میں ورلڈ کپ کرکٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا جنون آخری حدوں کو چھونے لگا، بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے شائقین کی بڑی تعداد احمدآباد کا رخ کرے گی۔ شہر کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے کرایوں میں کئی گنا کا اضافہ کردیا گیا۔ ایئرلائنز نے بھی کرایوں میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا ۔ ادھر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سنہیاسس گنگولی نے کہا کہ پاک بھارت میچ سے بڑھ کر کوئی اور دلچسپ چیز نہیں ہوسکتا۔