اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد بار کونسل نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترامیم ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ چھاپے مارنے، حراست میں لینے کے وسیع اختیارات دیتی ہیں، اس طرح کی دفعات آئین میں متعین کردہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔ اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد علیم خان عباسی اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ذوالفقار علی عباسی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آفیشل سیکرٹس ایکٹ میں ترامیم آئین کے آرٹیکل 8، 9اور 10کی خلاف ورزی ہیں۔