اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور برطانیہ چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں اطلاعات کے مطابق جہاں پاکستان تحریک انصاف کے چند کارکنوں نے ان کیخلاف نعرے بازی کی، یاد رہے جج ہمایوں دلاور نےعمران خان کو سزا سنائی تھی اور ان کے لندن روانگی کے حوالے سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ وہ اس فیصلے کے ممکنہ ’’مضمرات اور ثمرات‘‘ کے باعث ملک سے باہر چلے گئے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی جوڈیشل ٹریننگ کیلئے نامزدگی کی ہے 13 اگست تک لندن میں ٹریننگ میں شریک ہونگے ۔