لاہور( سپیشل رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے) پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کا 5 اگست کو گرفتار ہونا مکافات عمل اور قدرت کا انتظام تھا۔ پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاست میں انتقام کی بجائے رواداری اور برداشت کی علمبردار ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔ ، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ان کیبے ایمانی پر مہر ثبت کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی ریاستی اداروں کی خود مختاری اور پارلیمان کی بالادستی و جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ۔