• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر چورنگی پر انڈر پاس کا افتتاح 14 اگست کو ہونے کا امکان

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب،14اگست کو افتتاح کئے جانے کا امکان ہے واضح رہے اس چورنگی پر جوہر موڑ سے کامران چورنگی جانے والی پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ پر فلائی اوور کا رواں سال 23مارچ کو چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے افتتاح کیا تھا اس پر ایک ارب روپے کی لاگت آئی تھی اب سماما سے پہلوان گوٹھ جانے والی سڑک پر انڈر پاس کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اس پر بھی لاگت کا تخمینہ ایک ارب روپے ہے یہ منصوبہ حکومت سندھ محکمہ بلدیات نے میگا پروجیکٹس کے تحت مکمل کیا ہےرابطہ کرنے پر پروجیکٹس کے زمہ داران نےاس کے مکمل ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ رابعہ سٹی کے سامنے انڈر پاس میں آنے والےالیکٹرک کیبل کی منتقلی کا کام باقی ہےجودو روز میں مکمل ہو جائے گا بقیہ چھوٹے چھوٹے کام بھی ہنگامی بنیادوں پر نمٹائے جا رہے ہیں اگر بجلی کی تار وقت پر منتقل ہو گئے تو اسے 14 اگست کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گاذرائع نے بتایا یا کہ انہیں حکومت سندھ کی جانب سے منصوبہ14 اگست سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت ہے انڈرپاس کل 11 سو میٹر طویل ہے علاقے میں سیوریج ،پانی کی لائینیں ، جوہر چورنگی سے پہلوان گوٹھ جانے والی سڑک کے دونوں اطراف برساتی نالے کی بھی نئے سرے سے تعمیر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید