اسلام آباد(جنگ نیوز) سپریم کورٹ نظر ثانی کے نئے قانون ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 19 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، پنجاب انتخابات کیس میں حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ پیش کر کے بینچ پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت عوامی مفاد کے مقدمات میں نظرثانی اپیلیں لارجر بینچ سنے گا۔