• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع، پاک بھارت میچ کی زیادہ مانگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس ماہ ملتان اور لاہور میں ایشیا کپ کے چار میچوں کی آن لائن فروخت کے آغاز کے بعدسری لنکا میں شیڈول 9 میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ منگل سے شروع ہوگئی ہے۔شائقین کرکٹ کا سب سے زیادہ زور پاک بھارت میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے پر ہے۔ پالے کیلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے ٹکٹس کی قیمت 20 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ وی وی آئی پی ٹکٹس 500 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میچز کیلئے ٹکٹس کی قیمت 1500 روپے سے 8 ہزار روپے تک ہے، مہنگا ترین ٹکٹ وی وی آئی پی کیلیے 10 ہزار روپے کاہوگا۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکا میں پاکستان بھارت کے دو اہم ترین میچوں سمیت کولمبو میں فائنل ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید