لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”رسک زیرو“ ہونے تک نواز شریف واپسی کا نہیں سوچیں گے۔ اب ”رسک زیرو“ والی نئی بیماری لاحق ہو گئی۔ میاں نواز شریف ہر صورت الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے اور انتخابات کے نتیجہ میں وہی چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے،گذشتہ روز یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سمیت چائنا کے ساتھ مزیدمیگا پروجیکٹ کا معاہدہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔