• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع

لاہور، قصور، بہاولنگر، دینہ (نیوزرپورٹر،خبر نگار، نمائندگان جنگ،نامہ نگار) بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا۔پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ، ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے، دریائے ستلج میں انڈیا سے پاکستان کی حدود میں آنیوالے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ ایک بار پھر منقطع ہو گیا،تاحال چندا سنگھ، نگر ایمن پورہ، دھوپ سڑی، مستے کی، بھکی ونڈ کے دیہات زیر آب آ گئے۔، سیلاب متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مقامی کشتیوں میں بغیر کسی حفاظتی انتظامات کےایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے بہاولنگر، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن ، وہاڑی کے ڈپٹی کمشنر کو فوری انتظامات مکمل کرنےکی ہدایت کی گئ ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید