• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کھانے میں سے مرا ہوا چوہا نکلنے پر ریسٹورانٹ سیل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی شہر ممبئی میں کھانے میں سے چوہے کا مردہ بچہ نکلنے پر ریسٹورانٹ کو سیل کر دیا گیا۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق اتوار کی رات ممبئی کے رہائشی انوراگ سنگھ اور اس کے دوست امین نے پنجابی کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے باندرہ کے ریسٹورانٹ کا رُخ کیا جہاں اُن کا رات کا کھانا ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب انوراگ سنگھ کو پتہ چلا کہ چکن کری میں موجود گوشت دراصل ایک مردہ چوہے کا ہے تو اُس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

انوراگ سنگھ نے ثبوت کے طور پر اپنی تھالی کی تصویریں اور ویڈیو بنا لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)  کو شکایت ملنے پر ممبئی کے مذکورہ ریسٹورانٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق کھانے کے معائنے کے دوران ریسٹورانٹ میں کئی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں جس پر ریسٹورانٹ کو تمام ضروری ہدایات کی تعمیل ہونے تک اپنا کاروبار بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید