• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

واٹس ایپ بِیٹا میں متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف

میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا صارفین کے لیے ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹ چلانے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بِیٹا کی اپ ڈیٹ میں ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹ کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ ایپ میں نیا اکاؤنٹ ایک سادہ سے طریقے سے شامل کیا جاسکتا ہے۔ صارفین ایسا کیو آر کوڈ بٹن کے برابر میں موجود تیر کے نشان کو ٹیپ کر کے کر سکتے ہیں۔

اس نئے فیچر میں کا ایک فائدہ یہ ہے کہ صارفین اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کیے بغیر باآسانی دیگر اکاؤنٹ میں جا سکیں گے۔ شامل کیے گئے نئے اکاؤنٹ تب تک فعال رہیں گے جب تک صارف ان کو لاگ آؤٹ نہ کریں۔ اس فیچر کا مقصد صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی نجی چیٹ، دفتر کی چیٹ اور دیگر چیٹ ایک ہی ایپ میں رہتے ہوئے الگ الگ رکھ سکیں گے، ساتھ ہی ہر اکاؤنٹ کے لیے گفتگو اور نوٹیفکیشن بھی علیحدہ رکھ سکیں گے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید