• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ شیڈول بھارت کیلئے درد سر، پھر تبدیلی کا امکان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی بھارت کیلئے درد سر بن گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے سکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ، حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی بورڈ سے ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں کہا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز جبکہ 10اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈول کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہر میچ کیلئے 3000پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ان میں سے بڑا حصہ پاکستانی ٹیم کے ہوٹل پر ڈیوٹی دیگا۔اس لیے مسلسل دو دن اور خاص کر پاکستان کے میچ کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکیں گے۔

اسپورٹس سے مزید