• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم نے ٹرین کے ایک ٹکٹ پر پورے لندن کی سیر کیسے کی؟

اعجاز اسلم، فائل فوٹو
اعجاز اسلم، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے لندن میں ٹرین کے صرف ایک ٹکٹ پر پورے شہر کی سیر کرلی تھی۔

اعجاز اسلم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بہت دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے اپنے پہلے لندن ٹور کے بارے میں بتایا کہ لندن میں ریلوے کا نظام بہت زبردست ہے تو جب میں وہاں گیا تو  2 دن تو مجھے وہاں چیزوں کو سیکھنے میں لگے۔

اعجاز اسلم نے بتایا کہ پھر جب مجھے سب سمجھ آیا تو میں نے سوچا کہ عقلمندی یہی ہے کہ میں شہر بھر میں سفر کے لیے ٹرین کا پورے دن کا ٹکٹ ایک ہی بار لے لوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اب میں نے ایسے کیا کہ میں ہر اسٹیشن پر اُتر جاتا تھا اور آس پاس میں دیکھ لیتا تھا کہ کوئی دلچسپ جگہ ہے سیر و تفریح کے لیے یا نہیں اور جب کچھ دلچسپ نہیں لگا تو 15 منٹ بعد اسٹیشن پر آنے والی دوسری ٹرین میں بیٹھ جاتا تھا۔

اعجاز اسلم نے بتایا کہ مجھے دراصل ’مادام تساو (Madame Tussauds) میوزیم‘ لازمی دیکھنا تھا اور ٹرین نے اس اسٹیشن سے بہت دور تھا جہاں سے میں نے ٹرین کا ٹکٹ لیا تو اس سے پہلے پہلے جتنے بھی اسٹیشن آئے میں سب پر اترا اور اس طرح میں نے وہاں جتنی بھی مشہور جگہیں ہیں سب دیکھ لیں۔

اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ میں لندن میں جتنے دن بھی رہا میں نے شہر کا سفر اسی طرح کیا۔




انٹرٹینمنٹ سے مزید