کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس معاہدے میں توسیع کی وجہ سے کاروباری افراد کو بہترین مواقع حاصل ہوں گے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے مغربی ممالک سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے گئے، جن کے دور رس اثرات ہوں گے‘فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے سے بھی کاروباری مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ بلاول بھٹو کے اعزاز میں اعزازی قونصلر کور سندھ کراچی کے صدر مرزا اختیار بیگ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔