برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خلائی تحقیق کا ایک حقیقی عَلم بردار بن گیا ہے۔ اس کے اس تجربے کی کامیابی سے دنیا بھر کے محققین کو فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نریندر مودی کوچندریان 3کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ہندوستانی عوام کیلئے تاریخی سنگ میل اور قابل فخر لمحہ ہے۔