اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ملک میں قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90دن کے اندراندر عام انتخابات منعقدکروانے کے حوالے سے حکم کے اجراء کے لئے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے ،درخواست وکیل بابر حمید نے جمعرات کو آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کے پانچ اگست کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کرنے کی استدعا کی ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت کے غیر منتخب وزراء ا علی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔