اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں توشہ خانہ پر اپیلوں کی سماعت سے متعلق الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سماعت کیلئے لیگل ٹیم تشکیل دیدی۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں 2 سابق اٹارنی جنرلز کو وکیل مقرر کر دیا۔ایڈووکیٹ اشتر اوصاف اور ایڈووکیٹ عرفان قادر سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرینگے۔