• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں جی 20 اجلاس، دہلی بارڈر پر تمام گھروں کی کھڑکیاں بند کرنے کا حکم

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارت میں منعقد ہونے والےجی20 اجلاس کے دوران دہلی بارڈر پر تمام گھروں کی کھڑکیاں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، یہاں رہائش پذیر افراد کو اجلاس کے دوران تقریباً ایک ہفتے تک چھت پر نہ جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ غازی آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔جس میں حکم نہ ماننے پر سخت کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔ہندن ایئر پورٹ کے سامنے والے گھروں کی کھڑکیاں بند کر دی جائیں گی۔ غازی آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے زمینداروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جی20 اجلاس میں شرکت کے لیے تمام غیر ملکی مہمانوں کی پروازیں ہنڈن ہوائی اڈے پر اتریں گی۔ جی 20 اجلاس کے دوران جب بیرون ملک سے لوگ آنا شروع ہوں گے تو سیکیورٹی اہلکار ان گھروں پر کڑی نظر رکھیں گے، لوگوں کو 6 سے 11 ستمبر تک گھروں کی چھتوں پر نہ چڑھنے کو کہا گیا ہے۔جی ڈی اے کے وی سی راکیش سنگھ کے حکم پر ایئر پورٹ کے اطراف کے مکانات کو نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید