بیجنگ (اے ایف پی)امریکی وزارت تجارت نے گزشتہ روز کہا کہ چین اور امریکا نےتجارت اور سرمایہ کاری کے مسائل کے حل تلاش اور چین میں امریکی تجارتی مفادات کو فروغ دینے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو اور ان کی چینی ہم منصب وانگ وینٹاؤ نے بیجنگ میں ہونے والے ایک اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ورکنگ گروپ سالانہ دو مرتبہ نائب وزیر کی سطح پر ملاقات کرے گا۔ملاقات میں دیگرمختلف امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔