اسلام آباد (نیوز ایجنسی) 90روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کر دی،درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں، الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔