اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)رولز میں ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،شہری اویس الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین و ممبران کے تقرری رولز میں ترمیم نادرا آرڈیننس اور آئین سے متصادم قرار دی جائے،چیئرمین نادرا کی تقرری کا اشتہار جاری ہونے کے بعد رولز میں ترمیم کالعدم قرار دی جائے، چیئرمین نادرا کی تقرری کا عمل قانون اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ فیصلے تک وفاقی حکومت کو نادرا رولز 5پر پورا نہ اترنے والے امیدوار کی تعیناتی سے روکا جائے۔