• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولرز نے جان ڈال دی، پاکستان ٹیم بھارت سے بہتر، سرفراز احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ نمبر ون ٹیم بننے سے پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے۔ ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کرینگے۔کھلاڑی جتنے رنز کرینگے اتنے ہی اچھا پرفارم کرینگے۔ ابھی پاکستان ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے۔ ہمارے فاسٹ بولروں نے ٹیم میں جان ڈال دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات کھلاڑیوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جلد حل ہونے کی امید ہے ۔ اس قسم کی صورتحال میں کھلاڑیوں کے دماغ میں بہتساری باتیں چل رہی ہوتی ہیں۔ وہ ہفتے کو کراچی میں جنوبی افریقا کے اعزازی قونصل جنرل ماجد بشیر احمد کی جانب سے خواتین کرکٹرز کی اعزاز میں ظہرانے کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہائی وولٹیج میچ ہواہے ۔ ہر میچ پاکستان کیلئے اہمیت رکھتا ہے جس انداز سے بھارت کیخلاف کھیلےویسے تمام ٹیموں کیخلاف بھی کھیلنا ہوگا۔ سرفراز نے حکومت سے اپیل کی کہ بجلی کا بل بہت زیادہ آرہاہےگزارش ہے ہم پر کچھ رحم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سولر انرجی استعمال کرنے کے باوجود بجلی کا بل بہت زیادہ آ رہا ہے، گزارش ہے کہ ہم پر کچھ رحم کریں، عوام کو ریلیف دیا جائے۔