تہران (اے ایف پی) ایران کی فضائیہ کو فضائی فوج کی تربیت اور جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے" جدید روسی جنگی تربیتی طیاروں کی ایک کھیپ موصول ہوئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق، "کئی یاک 130تربیتی طیارے ملک میں داخل ہوئے ہیں اور وسطی ایران میں اصفہان میں واقع شاہد بابائی ایئر بیس میں شامل ہوئے۔" ایجنسی نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ Yakovlev Yak-130 کی آمد اسلامی جمہوریہ کے "روسی فیڈریشن کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدوں" کے حصے کے طور پر آئی ہے۔ روس اور ایران دونوں بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں ہیں جو تجارت کو محدود کرتی ہیں، لیکن گزشتہ ایک سال کے دوران فوجی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات قائم کر چکے ہیں۔