• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، درخواست گزار نے ہفتہ کے روز دائر کی گئی درخواست میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، آئی جی اسلام آباد، سپرٹنڈٹ اڈیالہ جیل اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ سیاسی انتقام کے نتیجے میں انہیں پہلی بار یکم جون کو اینٹی کرپشن ایکٹ کے ایک مبینہ جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا ،درخواست گزار نے عدالت سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کاتھری ایم پی او کے تحت ان کی گرفتاری کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید