• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستانی سرحدوں کے ساتھ جنگی مشقیں شروع کردی ہیں، کمیونٹی رہنما

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کمیو نٹی رہنماوں سابق کونسلر رشید چوہدری، شفقت اقبال تبسم، ریاست بھٹی، چوہدری محمد عظیم، چوہدری محمد افسر، چوہدری مجید، چوہدری محمد شعیب اور دیگر رہنماؤں نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف زمینی اور فضائی جنگ شروع کر نے کیلئے پاکستان کی سرحدوں کے ساتھ جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں، پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرحدوں کے دفاع کیلئے ٹھوس و مؤثر اقدامات کرے، بھارت پاکستان کے اندرونی حالات سے ناجائز فائدہ اٹھا نے کیلئے پھر سے متحرک ہو چکا ہے، اس طرح کے واقعات بھارت نے مشرقی پاکستان میں کیے تھے ، وہاں مکتی باہنی کے نام سے بنگالیوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا تھا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان رہنماوں نے کہا اس وقت لداخ میں چین اور بھارت کے درمیان جنگی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں کشمیر کو یو کرین بنانا چاہتی ہیں۔ بھارت کے سوشل میڈیا پر جاری ھونے والی خبروں کے مطابق بھارت نے چار ستمبر سے لے کر چودہ ستمبر تک پاکستان اور ازاد کشمیر کی کنٹرول لائن کے جنگی مشقیں شروع کردیں ایک جنگی ماحول بنایا جارھاہے تاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آیندہ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو سکیں۔ ان رہنماوں نے نگران وزیراعظم پاکستان انوارلحق کاکڑ سے مطالبہ مطالبہ کیاہے کہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا جائے۔ ان رہنماوں نے کہا کہ بیرون ملک کشمیر ی و پاکستانی پاکستان کی سالمیت اور قومی خودمختاری کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان رہنماوں نے میرانشاہ میں مسلح افواج کے جوانوں کی شہادت پر قوم کو فخر ہے۔

یورپ سے سے مزید