• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیول امتحان میں عالمی ریکارڈ یافتہ ماہ نور کی نواز اور شہباز شریف سے ملاقات

لندن (جنگ نیوز) جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) یا اولیول کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے لندن میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔جی سی ایس ای میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی ماہ نورچیمہ والدین اور بہن بھائیوں کے ہمراہ حسن نواز کے دفتر پہنچیں۔ماہ نور نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی، سابق وزرائے اعظم نے ماہ نور کو کامیابی پر مبارکباد دی اور لیپ ٹاپ تحفے میں دیا، ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر لیگی قائدین کا کہنا تھاکہ ماہ نور چیمہ پاکستانی عوام کا فخرہیں اور انہوں نے وطن کا نام روشن کیا، ماہ نور چیمہ کاکارنامہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ماہ نور چیمہ کی کامیابی پرپوری قوم کو فخر ہے، جی سی ایس ای میں 34 اے گریڈ لینا قابل فخر بات ہے، امید ہے ماہ نور مستقبل میں پاکستان کا نام اور روشن کرے گی۔انہوں نے سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہاکہ آج صرف ماہ نور سے متعلق بات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ماہ نور نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 اے اسٹار گریڈ لےکر ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید