مانچسٹر (علامہ عظیم جی) اسلامی اسکالرز عالم دین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے سانحہ سے ہم پیچھے نہیں ہٹے ہیں،ہم نو برس سے متاثرین ماڈل ٹاؤن کیلئے انصاف کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منہاج القرآن مانچسٹر کی طرف سے یورپ، یوکے، کے سب سے بڑے مدینۃ الزہراء سنٹر کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سابق وزرائے اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئےکہا کہ محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں اور ہائی کورٹ میں سانحہ کے حوالے سے فیصلے چیلنج کر رکھےہیں۔ انھوں نے کہا اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہہ ہم پیچھے ہٹے ہیں تو یہ ان کے ضمیر مردہ ہونے کی دلیل ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انھوں نے کہاکہ مدینہ الزہراء سنٹر برطانیہ و یورپ کا سب سے بڑا اسلامی سنٹر ہوگا جس میں جدید لائبریری، عالیشان اسکول ،کمیونٹی سنٹر ،ملٹی کلچرل اور ملٹی فیتھ سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ تقریب میں ریکارڈ عطیات جمع ہوئے اور اعلانات کئے گئے۔